اسلام آباد: (دنیا نیوز) بہتر حکمت عملی سے اموات میں نمایاں کمی ہوئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی، مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 932 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 5 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 932 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار 845، خیبرپختونخوا 37 ہزار470، پنجاب میں 98 ہزار 686، اسلام آباد 16 ہزار 288، بلوچستان میں 14 ہزار 765، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 572 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 299 افراد کے جبکہ ملک بھر میں 33 لاکھ 6 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔