سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔