لندن: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی لہر نے ڈیرے ڈالے ہیں، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے فوج سے مدد مانگ لی ہے اور ماسک نہ پہننے کی سزا دو سو پاؤنڈز رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے
دوسری طرف اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹویٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) September 21, 2020
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔