لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں بابر اعظم کی واپسی کے بعد سینٹرل پنجاب نے فتح کو گلے لگا لیا ۔ناردرن کو با آسانی 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز بنائے، آصف علی نے 67، کپتان شاداب خان 39، رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ صہیب اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Babar-Faheem end the winning streak of Northern!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2020
Scorecard: https://t.co/sll2Bm7y1s#NORvCP | #NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket https://t.co/xVkUcP922K pic.twitter.com/6gAsxu0OME
166 رنز ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب نے بآسانی ناردرن کا ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سینٹرل پنجاب نے بابر اعظم کی واپسی کے بعد فتح حاصل کر لی۔ انہوں نے 86 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 52 سکور کی جارحانہ بیٹنگ کی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے، سینٹرل پنجاب کے دو کھلاڑی کامران اکمل اور عبد اللہ شفیق پویلین لوٹے، جنہوں نے بالترتیب 21 اور 3 سکور بنائے۔ شاداب خان نے دو شکار کیے۔