فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شیرمیاں داد اور بیٹا زخمی

Published On 23 October,2020 08:58 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر معروف قوال شیرمیاں داد اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قوال شیر میاں داد فیصل آباد کے قریب چک نمبر 4 روڈ سے قوالی کرکے واپس آرہے تھےکہ ڈاکوؤں نے واردات کر ڈالی، شیر میانداد نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ،موبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

آر پی او رفعت اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی پی او سہیل احمد چوہدری سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈاکووّں کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ۔


 

Advertisement