اٹک: (دنیا نیوز) دورانِ ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والے تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والےتین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے،
موبائل اور گاڑی کی چابی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کا تعلق اٹک کی تحصیل جنڈ سے ہے، ملزمان میں محمد ادریس خٹک، بابر نصیر گجر اور امجد علی گجر شامل ہے۔
ملزمان کی شناخت گواہان نے کرلی ہے، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وار داتیں کی ہیں۔