اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں کارروائیاں کر کے اربوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، اےاین ایف نے 14 کارروائیوں میں 1 ہزار917 کلوگرام سے زائد منشیات پکڑی ہے۔ منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث 15 ملزمان گرفتار جبکہ 7 گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد منشیات میں 1834.85 کلوگرام چرس، 15 کلو گرام افیون شامل ہے، منشیات میں 11.5 کلو گرام ہیروئن اور 60 کلو گرام شراب شامل ہے، برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مالیت 62.342 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 9 ارب پاکستانی روپے) بنتی ہے۔