قائد آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

Published On 20 October,2020 02:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قائد آباد پولیس نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

قائد آباد پولیس نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقع سے تعمیراتی سامان، ریتی کے ٹرک اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ ملزمان سرکاری زمین پر تعمیرات کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ساز گل اور مسافر خان شامل ہیں۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے ہیروئن کے ٹوکن برآمد کیے گئے۔