اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے کیسز میں وفاق کی طرف سے تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران مشیر داخلہ شہزاد اکبر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ پیش ہوئے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نےمنظورکرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے اورکیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ عدالت نے اسلام آباد گمشدگی واقعات اور جرائم میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔