اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اے ٹی سی نے وزیراعظم کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران وکیل شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالت نوٹس دیگی تو شاہ محمود قریشی جواب جمع کرا دینگے، علیم خان کورونا میں مبتلا ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ جس پر جج راجہ جواد عباس نے کہا علیم خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے تو رپورٹ عدالت میں جمع کرا دیں۔ عدالت نے پی ٹی وی کیس کو الگ کر کے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔