اسلام آباد: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

Published On 16 October,2020 01:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، خواتین مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مرکزی صدر رخسانہ انورنے حکومت کو مطالبات ماننے کے لیے 2 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا ، ان کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، وزیر صحت کی جانب سے کل مطالبات سُننے کے باوجود اب تک کچھ نہیں کیا گیا، 2 بجے کے بعد کنٹینرز اور خاردار تاروں کو عبور کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جائیں گے۔

خاتون رہنما نے مزید کہا کہ10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے، 2 بجے کے بعد کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری ایونوں میں بیٹھے لوگوں پر ہوگی۔
 

Advertisement