اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز سب سے زیادہ ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی سطح بلند، لاہور، اسلام آباد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کورونا ایس اوپیز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرت ہوئے کہا قومی سطح پر کل کورونا کیسز کی شرح 2.37 فیصد تھی، یہ گزشتہ 50 دنوں میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ہے، آخری بار یہ شرح 23 اگست کو سامنے آئی تھی، رواں ہفتے کے پہلے 4 دنوں میں روزانہ 11 اموات کی شرح ہے، یہ 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے، جو کورونا کے عروج کی علامات ہیں۔
National positivity of covid cases was 2.37% yesterday. This is the highest positivity in more than 50 days. Last time this level was seen on aug 23. First 4 days of this week covid deaths average is 11 per day..highest since week of Aug 10th. Unmistakable signs of rise of corona
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2020
Covid positivity is extremely high in muzaffarabad, remains high in karachi, rising in lahore & Islamabad. Time for all of us to take covid sop s seriously again. Otherwise, unfortunately we may have to take restrictive actions which have negative effects on peoples livelihoods
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2020
اسد عمر کا کہنا تھا بدقسمتی سے ہمیں پابندیوں کے اقدامات اٹھانا پڑسکتے ہیں، لوگوں کے ذریعہ معاش پر پابندیوں کا اثر پڑتا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، بلوچستان میں 15 ہزار 599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 75 ہزار 596 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 395 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 533 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 277، سندھ میں 2 ہزار 566، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 191، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔