کراچی: (دنیا نیوز) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے لیے ایک ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا ہے۔
کراچی میں عیسیٰ لیبارٹریز کے فزیو تھراپی سینٹرز کے افتتاح کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔ پانی کی کمی، سالڈ ویسٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کے تین بڑے مسائل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو تجویز دی ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ میرے پاس سینکڑوں لوگ آتے ہیں جن میں سے ستر فیصد کی خواہش ہوتی ہے کہ سرکاری نوکری ملے۔ رکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں سے کہتا ہوں اگر سرکاری نوکری نہیں ملتی تو اپنا کام شروع کریں۔ کراچی معاشی حب ہے یہاں محنت کرنے والے پتھر جمع کرکے بھی روزی کما لیتے ہیں۔