سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، جرمنی، سری لنکا سمیت 30 ممالک شامل ہیں، مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔ ایس او پیز کے مطابق باقی تمام ممالک کو بی کٹیگری میں ڈالا گیا ہے، جن کا کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا۔ مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی ائیر لائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عمل درآمد لازم قراردیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھی پر کرنا ہوگا۔ نئی ایڈوائزری 19 اکتوبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہیگی۔