اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 588 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 367، بلوچستان میں 15 ہزار 541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955، اسلام آباد میں 17 ہزار 428 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 14 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 22 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 264، سندھ میں 2 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔