گلگت: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، گلگت بلتستان سوگوار ہوگیا، تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں چک شہزاد اسلام آباد کے مقام پر ایک کورونا سنٹر میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی اور وہ اتوار کے روز دن تین بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی میت شاہراہ قراقرم کے ذریعے گلگت روانہ کردی گئی، ان کی نمازجنازہ آج جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کی جائے گی۔ جعفرشاہ کے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔