ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ، دنیا بھر میں 3 کروڑ 74 لاکھ ہو گئی

Published On 11 October,2020 10:42 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 75 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ایران کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مزید 3 ہزار 875 کیسز سامنے آئے۔ مجموعی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اب تک 28 ہزار293 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ چار لاکھ سے زائد مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مہلک وائرس کے شکار 4 ہزار 439 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ایران میں فروری میں پہلے مریض کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 77 ہزار 495 ہو گئی جبکہ 3 کروڑ 74 لاکھ 67 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں 2 کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement