اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے ملک بھر میں مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اب تک 6 ہزار570 اموات ہو چکی ہیں، مہلک وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 932 شہری متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 666نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھرمیں کورونا کےایکٹوکیسزکی تعداد8ہزار904ہوگئی، ملک بھرمیں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 18 ہزار932کیسزرپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار131ہوگئی، پنجاب میں 1لاکھ 687اورخیبرپختونخوا میں38ہزار329 تعداد ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17ہزار296 اوربلوچستان میں 15ہزار520تعداد ہے۔این سی اوسی کی جانب سے آزاد کشمیر سے متعلق پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق مریضوں کی تعداد 3ہزار45 ہو گئی جبکہ گلگت میں 3924تک تعداد پہنچ چکی ہے۔
سرکاری طور پر3لاکھ3 ہزار458مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 8ہزار904ہے۔