کوئٹہ: (دنیا نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔
رکن بلوچستان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں، ٹیسٹ کروانے پر ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ طبیعت خراب ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے مطابق بشری رند کو گزشتہ شب سیچوریشن ڈراپ ہو گئی، آئی سی یو میں آکسیجن پر رکھا گیا۔ طبی امداد کی فراہمی کے بعد طبیعت سنبھل گئی لیکن اب بھی آئی سی یو میں آبزرویشن پر ہیں، طبی حالت اطمینان بخش ہے۔