کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 19 ہزار 317 شہری متاثر

کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 19 ہزار 317 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 764، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 294، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 348، بلوچستان میں 15 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937، اسلام آباد میں 17 ہزار 331 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 118 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 84 ہزار 796 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 951 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 4 ہزار 185 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 491 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 258، سندھ میں 2 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 78 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔