اسلام آباد میں سرکاری ملازمین، اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

Published On 14 October,2020 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنوں کا موسم آگیا، ملک بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکز نے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، پنشنرز اور ینگ ڈاکٹرز نے بھی مطالبات کیلئے اسلام آباد کو چن لیا۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

ملک بھر سے پہنچنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپگریڈیشن، پنشن اور سروس سٹریکچر سے متعلق تحفظات پر احتجاج کریں گی، آل پاکستان ایمپلائیز پنشنرز لیبر تحریک کے بھی ریٹائرمنٹ عمر کی حد، پنشن میں کٹوتی سمیت دیگر پنشنر سے متعلق ممکنہ فیصلوں کے خلاف سرپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کے ریڈ زون میں داخلہ روکنے کیلئے رینجرز سمیت 1300 اہلکارتعینات کے گئے۔ اس کے ساتھ بکتربند اور واٹر کینن بھی کھڑی کر دی گئیں۔

یوم حقوق کراچی کو لے کر جماعت اسلامی کے کارکنان پریس کلب پر جمع ہیں تو ڈاکٹرز پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل کے خلاف احتجاج کیلئے ڈی چوک کا انتخاب کر چکے ہیں۔
 

Advertisement