وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

Published On 13 October,2020 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی، 12 نکاتی ایجنڈا پر بھی غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کابینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوری دے گی، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنولوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کابینہ کمیٹی کے قیام کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔ وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21 کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔
 

Advertisement