بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر مزید بہتر ہوئیں: وزیراعظم

Published On 12 October,2020 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر مزید بہتر ہوئیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ستمبر 2020 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچیں، یہ ترسیلات زر گزشتہ سال ستمبر سے 31 فیصد اور اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ، یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

 

 

Advertisement