نوشہرہ: (دنیا نیوز) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے ضلع نوشہرہ میں چالیس کروڑ روپے مالیت سے زائد اسمگل شدہ اشیاء نذرآتش کر دیں۔
کسٹم کلکٹریٹ نے نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں 40 کروڑ سے زائد کی اسمگل شدہ اشیا نذرآتش کیں، کلکٹر ابراہیم خلیل یوسفزنی نے اشیاء کو نذر آتش کیا، پکڑی گئی اشیاء میں شراب، چرس، افیون، ہیروئن، سگریٹ، ادویات، چائےکی پتی، ڈش ریسیور اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔