کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کسٹم پری وینٹو نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے 70 باز بازیاب کرلیے، باز افغانستان سے اسمگل کرکے خلیجی ممالک میں بھیجے جانے تھے۔
کراچی کے پوش علاقے گزری اور ڈیفنس میں 15اور 15اکتوبر کی درمیانی شب کسٹم پری وینٹو نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 20کروڑ روپے مالیت کے 70نایاب نسل کے باز برآمد کرلیے،، کلیکٹر کسٹم پری وینٹو ثاقف سعید کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران انکی ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ثاقف نثار کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلرز کے خلاف مقدمہ کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ جلد ہی وائلڈ لائف ڈیپاٹمنٹ کے ساتھ مل کر ان پرندوں کو قدرتی ماحول میں آذاد کردیا جائیگا۔