پولیس ملازمین کا ڈیلی الاونس اور ہاوس رینٹ کی مد میں کروڑوں روپے زائد وصول کرنے کا انکشاف

Published On 14 October,2020 10:53 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پولیس ملازمین کا فکسڈ ڈیلی الاونس اور ہاوس رینٹ کی مد میں کروڑوں روپے زائد وصول کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل نے 2 کروڑ بائیس لاکھ سے زائد اضافی الاونس وصول کیے۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کے آڈٹ میں پولیس ملازمین کے زیادہ الاونس وصول کرنے کا انکشاف ہوا۔ دیہی علاقوں میں تعینات پولیس ملازمین 30 کی بجائے 45 فیصد ہاوس رینٹ الاونس وصول کرتے رہے، ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کی جانب سے زیادہ فکسڈ ڈیلی الاؤنس اور ہاوس رینٹ الاونس کا معاملہ سی پی او کو بذریعہ مراسلہ بھیجا گیا۔

محکمہ پولیس نے زیادہ الاونس وصول کرنے والے 573 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلز کی نشاندہی کر دی۔ 573 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز نے ایک سال میں فکسڈ ڈیلی الاؤنس کی مد میں 17602560 روپے وصول کیے جبکہ ہاوس رینٹ الاونس کی مدد میں پولیس کانسٹیبلز نے 4598280 روپے زائد وصول کیے۔
 

Advertisement