فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ مرید والا کے علاقے میں 4 مسلح ڈاکو جنرل سٹور پر واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
فیصل آباد میں تھانہ مرید والا کے علاقے اڈا نوریانوالہ کے قریب 4مسلح ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور پر اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر دکان سے ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور دیگرقیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کی شہری سے لوٹ مار، لوگوں نے قابو کر کے خوب درگت بنائی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کی تلاش اور گرفتاری میں ناکامی کا شکار بنی دیکھائی دیتی ہے۔
پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔