احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) حق مہر کے پلاٹ کے تنازع پر خاوند نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے تیز دھار آلہ سے اپنی گردن کاٹنے کی بھی کوشش کر ڈالی جس پر اسکی حالت تشویشناک ہو گئی، مقتولہ کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔
تھانہ اوچ شریف کی حدود میں حسینی چوک پر 4 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان محمد اجمل نے مقتولہ نصرت کو حق مہر میں قیمتی پلاٹ لکھ کر دیا، شادی کے ایک ماہ بعد خاوند نے اپنی بیوی سے حق مہر کا پلاٹ واپس دینے کا مطالبہ کر دیا جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔
بیوی بھی پلاٹ واپس نہ کرنے کی ضد پر تھی، خاوند نے نہ ماننے پر اسکا قتل کر ڈالا اورخود بھی اپنی گردن کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بیوی کی لاش بھی پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔