لاہور: (دنیا نیوز) ملکی سیاست کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، اپوزیشن کی سرگرمیوں کے بعد وفاق اور پنجاب کے قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
وزیر اعظم کی قائم کردہ سٹینڈنگ کمیٹی کے وفاقی وزرا آج لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کریں گے، وفاقی وزرا اسد عمر، شفقت محمود، فواد چودھری کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول ہے، اعجاز شاہ بھی مشاورتی ملاقات کا حصہ ہونگے، شاہ محمود کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
ملکی سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی سرگرمیوں پر مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہو گی۔ ملاقات میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہو گی، امن و امان ، کرونا سمیت متعدد اہم معاملات پر مشاورت ہو گی۔