لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزار نے مہنگائی کے معاملے پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا، اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو مقرر کردہ قیمت پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر انتظامی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا، عثمان بزدار کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔
عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ہر وہ اقدام اٹھا جائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے۔