لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بنے، ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق دور میں روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، دو برس کے دوران ایک بھی سکینڈل کا سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے، دو سال کے دوران ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے۔