لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹ مار کی سیاست کرنیوالوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی، پی ٹی آئی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔
سردارعثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کےبتوں کوپاش پاش کیا، ماضی میں جن لوگوں پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، کرپٹ عناصر کا احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل ضرور پائےگا۔