جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، کار میں سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بعد ازاں لڑکی کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ وقوعہ 24 ستمبر کو پیش آیا تھا اور پولیس نے 5 دن بعد مقدمہ درج کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔