پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد

Published On 02 October,2020 10:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا، شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے گئے۔ عثمان بزدار نے کہا فرسودہ نظام کو یکسر بدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر متعلقہ افسران صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے، صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات حل ہوں گے، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔

 

Advertisement