وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا

Published On 01 October,2020 02:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کے قرضے حاصل کرنے کی سہولت، پڑھے لکھے، ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روزگار سکیم کے اجرا کا مقصد پڑھے لکھے طبقے کو روزگار مہیا کرنا ہے، پنجاب روزگار سکیم سے 20 سے 50 سال تک کے مرد اور خواتین ہی نہیں خواجہ سرا اور سپیشل افراد بھی مستفید ہوسکیں گے، قرضوں سے خاص طور پر کاٹیج انڈسٹری کو ترقی ملے گی، تحریک انصاف حکومت کا وژن نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر ہموار کرنا ہے، سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے، ہم ہنر مندوں کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکتھے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب روزگار سکیم کے تحت خواتین کو کم مارک اپ پر قرضہ ملے گا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت 23 شعبوں میں قرضہ فراہم کیا جائے گا، حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
 

Advertisement