لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثالی آپ ہے، چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہا ہے، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، سی پیک کے منصوبوں کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔