حکومت مخالف سرگرمیاں: وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ قیادت میں آج اہم ملاقات ہوگی

حکومت مخالف سرگرمیاں: وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ قیادت میں آج اہم ملاقات ہوگی

پنجاب میں حکومتی اتحادی آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ عثمان بزدار، چودھری پرویز الہی، چودھری مونس الہی کی آج ایوان وزیراعلی میں ملاقات ہوگی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی، مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کے احتجاج اور الزامات کے حوالے سے لائحہ عمل طے ہوگا۔

حکومتی اتحادی سیاسی منظر نامے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب پہلے ہی مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کرچکے ہیں۔