مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 87.69 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.30 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔