بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ووٹوں سے تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کیلئے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا جس میں امریکا سمیت دیگر ممالک میں آباد سکھوں کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، اس وقت عالمی سٹیج پر پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔