چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل

چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ سے روانہ ہونے والی پرواز کی اولان باتر آمد کے ساتھ ہی C919 کے لئے پہلی بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

C919 طیارے کے تجارتی آپریشن میں شامل ہونے کے بعد یہ اس کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز ہے، جو چین کی مقامی طیارہ سازی کی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے، یہ طیارہ چینی کمپنی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔

دو انجن والے اس طیارے کی لمبائی 127.6 فٹ، پروں کی چوڑائی 117.5 فٹ، طیارے کی اونچائی 39.32 فٹ، طیارے کی کیبن کی چوڑائی 12.8 فٹ، کیبن کی اونچائی 7.38 فٹ، مسافروں کی گنجائش 156 سے 192 تک ہے۔

یہ طیارہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد چار ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے، طیارہ زیادہ سے زیادہ 20 ہزار 400 کلو گرام وزن لے جا سکتا ہے۔