پاکستان
خلاصہ
- کندیاں: (دنیا نیوز) حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے باعث چشمہ بیراج اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک ہوگئی، جبکہ بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 60 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، چشمہ بیراج پر پانی کی سطح 647 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب جناح بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 99 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
ایک مقام پر جناح بیراج سے پانی کا اخراج بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ہوگیا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔