علاقائی
خلاصہ
- چترال:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق بروز اور گمبس نالہ میں سیلابی ریلے آنے کے باعث چترال پشاور مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
دوسری جانب سڑک کے دونوں اطراف درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلابی ریلوں کے باعث دریائے چترال میں بھی طغیانی آگئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔