پاکستان
خلاصہ
- ظفروال: (دنیا نیوز) سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی، نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں 6 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی گنجائش 35 ہزار کیوسک ہے، پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
نالہ ڈیک کے باعث قریبی علاقوں میں تشویش کی صورتحال ہے، انتظامیہ نے عوام کو نالہ ڈیک کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔