لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا۔
ن لیگ کا پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والےاراکین کو پارٹی سے فارغ کر دیا جن میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔
دوسری جانب فیٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضررہنے والے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، ان اراکین میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔جاری کئے گئے شوکاز نوٹس سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔