لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز نظر انداز کرنے سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، شہری عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے سے کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔خطرے سے نمٹنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ شہری عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلے کو عادت بنا کرپوری طرح عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریض جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے115 نئے کیس سامنے آئے۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1814 ہے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے 96089 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اب تک صوبے میں 1318330 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران10066 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2245 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔