پیرس: (دنیا نیوز) یورپ میں کورونا وائرس ایک با رپھر سر اٹھانے لگا، اٹلی اور سپین نے وبا کے سد باب کے لئے دوبارہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
اٹلی میں مسلسل پانچ روز سے کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کے بعد،، کووڈ نائنٹین ایکشن کمیٹی بحال کردی گئی ہے۔
ادھر سپین پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دارالحکومت میڈرڈ میں انفیکشن ریٹ پورے یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔