بٹگرام: (دنیا نیوز) ضلع بٹگرام میں کورونا وائرس کے حملے جاری، ایک ہی سکول کے 9 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ اساتذہ اپنے گھروں میں کورنٹائن کر دیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام کے مطابق ہم نے ضلع بھر کے تمام سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنایا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہماری ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ کے 9 اساتذہ کا کرونا وائرس ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد ہم نے متاثرہ اساتذہ کو اپنے گھروں میں کورنٹائن کر دیا جبکہ سکول کو 15 دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔