اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تمام دفاتر اور ادارے ماسک پہننا یقینی بنائیں، دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ نے ہم پر مہربانی کی اور کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔
Compared to some other states, Allah has been kind to us in Pak & spared us worst effects of COVID-19. There is a fear onset of winter could result in 2nd wave. I urge everyone to wear face masks in public to avoid a spike. All offices & ed institutions must ensure masks are worn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا ایڈوائزری گروپ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبا واپس آ سکتی ہے۔