کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 13 ہزار 984 شہری متاثر

Published On 03 October,2020 08:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 908، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816، اسلام آباد میں 16 ہزار 713 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 15 ہزار 244 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 71 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 238، سندھ میں 2 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 75 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement