کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف اضلاع میں بتدریج کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔ انتظامیہ نے مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔ صرف اشیا ضروریہ اور میڈیکل اسٹور مخصوص اوقات میں کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون صائمہ عربین ولاز،درخشاں سوسائٹی، ماڈل کالونی،کورنگی نمبر 2، الفلاح سوسائٹی ، شادمان ٹاون، المصطفیٰ اپارٹمنٹ گلشن اقبال، عسکری فور، گلستان جوہر سمیت مارٹن کوارٹر کے کچھ مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مختلف مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ
شہر کے چھ اضلاع میں اب تک 9 شادی ہالز سیل کیے جاچکےہیں۔ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 41 ریسٹورنٹ سیل جبکہ 67کو وارننگ دی گئی، 7دکانوں ، فیکٹریوں اور میڈیکل سٹورز کو بھی سیل کیا گیا، ضلع جنوبی میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر چار ریسٹورنٹ اور چار دکانیں، ضلع شرقی میں 11ریسٹورنٹ اور تین دکانیں ، ضلع غربی میں دو ریسٹورنٹ ، ضلع وسطی میں دو ریسٹورنٹ ، ضلع ملیر میں 12 ریسٹورنٹ ، اور ضلع کورنگی میں دو شادی ہال اور 9ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے خلاف ورزی پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔